اسحاق ڈار کا نارویجن ہم منصب کو فون ، رابطے پر اتفاق

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ناروے کے وزیرِ خارجہ ایسپن بارتھ ایڈے سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں مشرقِ وسطیٰ اور خطے کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا ،دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر رابطے جاری کھنے پر اتفاق کیا ۔ انہوں نے مشرقِ وسطیٰ میں تیزی سے بدلتی صورتحال خطے سمیت عالمی سطح پر ممکنہ اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا، اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے کشیدگی میں کمی، بین الاقوامی قوانین کے احترام اور تمام مسائل کے حل کے لئے مذاکرات اور سفارت کاری کی راہ اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔گفتگو کے دوران پاکستان اور افغانستان سے متعلق صورتحال بھی زیرِ بحث آئی، ناروے کے وزیر خارجہ نے اسلا م آباد دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا ،دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا ۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت
پاکستان نے اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ کی صدارت سنبھال لی
میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کر کے مذہبی اجتماع میں شرکت سے روک دیا گیا
لاہور: داماد نے بیوی سمیت 4 سسرالی قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر