ٹرمپ کے ایران پر حملے کب ختم ہوں گے؟ ٹرمپ کے متضاد پیغامات

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں امریکی فوجی کارروائی کو بیک وقت ایک جنگ اور مختصر مدت کی مہم قرار دیا جس سے حملوں کے خاتمے کے وقت کے بارے میں متضاد پیغامات سامنے آئے ہیں۔
امریکی ریاست اوہائیو میں صدر کے ہمراہ سفر کرنے والے ایک رپورٹر نے ان سے سوال کیا کہ ’’آپ نے ابھی اسے ایک چھوٹی سی مہم کہا اور پھر آپ نے اسے جنگ بھی کہا۔ تو اصل میں یہ کیا ہے؟ ‘‘
ٹرمپ نے جواب دیا کہ “دیکھیں، یہ دونوں ہی ہیں۔ یہ ایک ایسی مہم ہے جو ہمیں جنگ سے دور رکھے گی اور جنگ تو یہ ہے ہی، میرا مطلب ہے کہ ان (ایرانیوں) کے لئے تو یہ ایک جنگ ہی ہے۔”
ایوان نمائندگان کے ریپبلکن اراکین سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی آپریشن کو “مختصر مدتی مہم” قرار دیا جبکہ بعد میں “حتمی فتح حاصل کرنے کے لئے پہلے سے کہیں زیادہ عزم کے ساتھ آگے بڑھنے” کا عہد بھی کیا۔ انہوں نے ایران سے “غیر مشروط ہتھیار ڈالنے” کا مطالبہ بھی کر رکھا ہے۔



  تازہ ترین   
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ
امریکی صدر کی ایک بار پھر پاکستانی قیادت کی کھل کر تعریف
سعودی ولی عہد کی امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر شہباز شریف کو مبارکباد
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان نئی جنگ بندی کے باوجود خطے میں کشیدگی برقرار
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر