شمالی کوریا کاایرانی سپریم لیڈر کے انتخاب کا خیرمقدم

پیانگ یانگ (نیشنل ٹائمز) شمالی کوریا نے ایران کے نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایرانی عوام کے اس حق اور انتخاب کا احترام کرتے ہیں کہ وہ اپنے سپریم لیڈر کا انتخاب کریں۔ وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل خطے میں امن کو نقصان پہنچانے کے ذمہ دار ہیں ۔ترجمان نے امریکا اور اسرائیل پر الزام لگایا کہ وہ علاقائی امن اور سلامتی کی بنیادوں کو تباہ کر رہے ہیں اور دنیا بھر میں عدم استحکام کو بڑھا رہے ہیں۔دونوں ممالک ایران کے سیاسی نظام اور علاقائی خودمختاری کی بھی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور اس کے سماجی نظام کو گرانے کی کوشش میں ہیں۔علاوہ ازیں شمالی کوریا نے کروز میزائل کے ایک نئے تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے ۔شمالی کورین رہنما کیم جونگ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر شمالی کوریا اپنی فوجی صلاحیت کو مسلسل بہتر بنا رہا ہے ۔



  تازہ ترین   
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ
امریکی صدر کی ایک بار پھر پاکستانی قیادت کی کھل کر تعریف
سعودی ولی عہد کی امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر شہباز شریف کو مبارکباد
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان نئی جنگ بندی کے باوجود خطے میں کشیدگی برقرار
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر