اسلام آباد بلدیاتی انتخابات تیاریاں :چیف کمشنر کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کمیٹی قائم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کی درخواست پر اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم فیصلہ کیا اور بلدیاتی انتخابات کے معاملات طے کرنے کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے ، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کمیٹی کے کنوینر ہوں گے جب کہ الیکشن کمیشن کے سپیشل سیکرٹری پالیسی ظفر اقبال حسین اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کمیٹی ممبر ہیں، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ الیکشنز ندیم قاسم کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کمیٹی ٹاؤن کارپوریشنز کی حدبندی کے نوٹیفکیشن کو حتمی شکل دے گی ۔ ہر ٹاؤن کارپوریشن میں یونین کونسلز کی تعداد کے نوٹیفکیشن پر بھی غور کیا جائے گا۔ حدبندی کے مطابق مستند نقشے اور علاقوں کے ناموں کی فراہمی بھی کمیٹی کی ذمہ داری ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے کہا کمیٹی آئی سی ٹی لوکل گورنمنٹ کنڈکٹ آف الیکشنز رولز 2015 میں ترامیم کا مسودہ تیار کرے گی ۔ آئی سی ٹی لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس 2026 کے مطابق ترامیم جلد تیار کی جائیں گی۔ اس مقصد کے لیے کمیٹی باقاعدگی سے اجلاس منعقد کر کے معاملات کو جلد مکمل کرے گی۔



  تازہ ترین   
اسرائیل کی لبنان میں موجودگی معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی: ایران
امریکا اور ایران کے درمیان 14 نکاتی ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر دستخط، فوری نفاذ
ٹرمپ اور پزشکیان نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے: وزیراعظم کی توثیق
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم کو قاتل کہہ دیا
نفرت پر مبنی بیانیوں، تعصب اور اشتعال انگیزی کا ملکر مقابلہ کرنا ہوگا: صدر مملکت
مفاہمت کا حتمی متن طے پاگیا، فریقین نے الیکٹرانک دستخط کر دیے: ایران کی تصدیق
امریکہ ایران معاہدے میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی شامل
معاہدہ امریکی ناکامی، جنگ میں فتح نے مذاکرات کی مضبوط بنیاد فراہم کی: باقر قالیباف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر