سرکاری ملازم کی وفات کے ساتھ ہی اہلخانہ کا قانونی حق پیدا ہو جاتا:وفاقی آئینی عدالت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) فاقی آئینی عدالت نے متوفی کوٹہ سے متعلق مقدمے میں سندھ حکومت کی اپیلیں خارج کر دیں اور سندھ ہائیکورٹ لاڑکانہ سرکٹ بینچ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے 10درخواست گزاروں کی تعیناتیاں قانونی قرار دیں۔ جسٹس عامر فاروق نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ سرکاری ملازم کی وفات کے ساتھ ہی اس کے اہلخانہ کا قانونی حق پیدا ہو جاتا ہے ۔ درخواست دینا یا تقرری لیٹر جاری ہونا محض انتظامی کارروائی ہے ، ورثا کا حق ملازم کی موت کے وقت ہی قائم ہو جاتا ہے ۔ فیصلے میں کہا گیا سندھ حکومت کا مؤقف تھا کہ سپریم کورٹ محمد جلال کیس میں متوفی کوٹہ رول ختم کر چکی ہے ، تاہم عدالت کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے جن افراد کا حق پیدا ہو چکا تھا وہ ختم نہیں کیا جا سکتا۔ وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا کہ عدالتی فیصلے ماضی سے لاگو نہیں ہوتے اور ایسے پرانے کیسز کو ماضی کے بند معاملات تصور کیا جائے گا۔ واضح رہے سندھ ہائیکورٹ لاڑکانہ سرکٹ بینچ نے متوفی کوٹہ کے تحت تقرریوں کے احکامات جاری کیے تھے جنہیں وفاقی آئینی عدالت نے برقرار رکھا۔



  تازہ ترین   
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر