یروشلم(نیشنل ٹائمز)اسرائیلی سائبر سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے حالیہ مشرق وسطٰی کی جنگ کے دوران درجنوں سکیو رٹی کیمروں میں رسائی حاصل کی۔ ادارے نے عوام سے محتاط رہنے ، پاس ورڈ تبدیل کرنے اور سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ذاتی اور قومی معلومات کا تحفظ ہو سکے ۔ چیک پوائنٹ کے مطابق ہیکرز نے کیمروں کے ذریعے ہدف شدہ مقامات اور افراد کی نگرانی کی۔ اسرائیلی حکام کا کہنا تھا یہ حملے ایرانی انقلابی گارڈز اور وزارت اطلاعات سے کیے گئے ۔
اسرائیل کا سکیو رٹی کیمروں میں ایرانی رسائی کا اعتراف



