مشرق وسطیٰ کشیدگی:ائیرلائنز کرایوں میں اضافہ،85 پروازیں منسوخ

کراچی،لاہور،اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ملک میں جیٹ فیول کی قیمت بڑھنے کے بعد ائیرلائنز نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا،دوسری طرف امریکا و اسرائیل کی ایران سے جنگ کے باعث پاکستان میں 11ویں روز بھی فلائٹ آپریشن متاثر رہا اور مشرق وسطیٰ کی 85 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق ائیرلائنز نے بھی ملکی و بین الاقوامی روٹس کی ٹکٹوں کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیاہے ۔ائیرلائن ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور، اسلام آباد اور دیگر سٹیشنز کیلئے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے ، ڈومیسٹک پروازوں پر 2800 سے 5 ہزار روپے فی ٹکٹ تک کا اضافہ کیا گیا ہے ،اس کے علاوہ بین الاقوامی کرایوں میں 10 سے 28 ہزار روپے تک،مشرق وسطیٰ اور وسط ایشیائی ملکوں کیلئے 15 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان سے ٹورنٹو، مانچسٹر کی پروازوں پر 28 ہزار روپے تک فی ٹکٹ اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ٹورنٹو، مانچسٹر کی اکانومی کلاس کا یکطرفہ کرایہ ڈھائی لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا ۔ادھر پاکستان سے دبئی،بحرین، کویت،قطر سمیت دیگرمشرق وسطیٰ ممالک کیلئے پروازوں کا شیڈول بدستور متاثر ہو رہا ہے ، گزشتہ روز بھی لاہور سے مشرق وسطیٰ کی 18 پروازیں منسوخ ہوگئیں ، اسلام آباد سے بھی 20 پروازیں ،کراچی سے دبئی، شارجہ اور ابوظہبی کی 26 پروازیں منسوخ ہوگئیں، تاہم، ایمریٹس، ائیر عربیہ اور فلائی ناس نے اپنا فلائٹ آپریشن بحال کر دیا اور ان کی پروازیں معمول کے مطابق روانہ ہو رہی ہیں۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پر دیگر تمام ملکی و غیر ملکی پروازوں کا آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے ۔یاد رہے گزشتہ 11 دنوں کے دوران پاکستان سے مشرقِ وسطیٰ کے لیے تقریباً 1600 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں ۔ دوسری طرف مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث وزارت مذہبی امور نے حج فلائٹس شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں حج فلائٹس شیڈول کا جائزہ لیا جا رہا ہے ، فلائٹ شیڈول میں ممکنہ تاخیرکے تناظرمیں عازمین جج کیلئے ویزا اجرا کا کام شروع کردیاگیا ،دو تہائی عازمین کو ویزے جاری کردیئے گئے ۔وزارت مذہبی امورکی جانب سے حج شیڈول کی تیاری کا کام تیزی سے جاری ہے ،حج شیڈول میں فلائٹ آپریشن،بلڈنگ بْکنگ،کمروں کا حصول اور دیگر امور شامل ہیں،عازمین حج کیلئے تفصیل وزارت کی ویب سائٹس اور پاک حج موبائل ایپ پر دستیاب ہوگی۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت
پاکستان نے اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ کی صدارت سنبھال لی
میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کر کے مذہبی اجتماع میں شرکت سے روک دیا گیا
لاہور: داماد نے بیوی سمیت 4 سسرالی قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر