4 اہم ادویات غیر معیاری قرار ،بیچز واپس منگوانے کا حکم

لاہور (نیشنل ٹائمز) پنجاب حکومت نے 4 اہم ادویات کو غیر معیاری قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر مارکیٹ سے واپس منگوانے کا حکم دیدیا۔ محکمہ صحت پنجاب نے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کی رپورٹ کی روشنی میں انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے یہ اقدام اٹھایا ہے اور مختلف ادویات کے مخصوص بیچز کو غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ قرار دیا ہے ۔ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول کی جانب سے جاری پبلک نوٹس کے مطابق متلی اور قے کے علاج کیلئے استعمال ہونے والا اوینڈا سیو (Ondasave) اورل سلوشن میں زہریلا کیمیکل ایتھیلین گلائیکول مقررہ حد سے زیادہ پایا گیا، جبکہ اینٹی بائیوٹک انجکشن سپوریکس (Sporex) جراثیم سے (صفحہ5بقیہ نمبر1) پاک ہونے کے معیار پر پورا نہیں اتر سکا۔ اسی طرح وٹامن بی 12 کا انجکشن نیوکوبال (Neocobal) اور ڈیکسا میتھاسون انجکشن نیوڈیکس (Neudex)بھی لیبارٹری ٹیسٹ کے دوران ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری قرار دئیے گئے ہیں۔پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ نے ان ادویات کو کلاس ون کیٹیگری میں رکھتے ہوئے تمام میڈیکل سٹورز، فارمیسیز اور ہسپتالوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان ادویات کی سپلائی اور فروخت فوری طور پر روک دیں اور موجودہ سٹاک مینوفیکچررز کو واپس کر کے اس کی رپورٹ ڈرگ انسپکٹرز کو جمع کروائیں۔ مینوفیکچررز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ مارکیٹ سے ان ادویات کی واپسی (ریکال) کو یقینی بنائیں ۔ محکمہ صحت نے عوام کو بھی خبردار کیا ہے کہ وہ ان ادویات کے متاثرہ بیچز کا استعمال فوری طور پر بند کر دیں،کسی بھی منفی اثرات کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔



  تازہ ترین   
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس
قومی سلامتی کونسل کی سفارش پر معاہدے کی اجازت دی، ایرانی سپریم لیڈر
ایران کا معاہدے کی خلاف ورزی، غیر ضروری مطالبات کا سخت جواب دینے کا اعلان
پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں پر یہودی آبادکاروں کے تشدد کی مذمت
معاہدے کے تحت لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی امریکہ کی ذمہ داری ہے، عراقچی
ایران امریکا معاہدہ: وزیرِ اعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر