لندن(نیشنل ٹائمز)گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران برطانیہ کے گلوچسٹر شائر میں واقع آر اے ایف فیرفورڈ ایئر بیس پر فضائی سرگرمی میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں امریکا نے اپنے بمبار طیارے تعینات کیے ہیں۔ پیر کی صبح تین بی 52 بمبار طیارے یہاں پہنچے ، موجودہ کشیدگی کے دوران پہلی بار یہ طیارے برطانیہ میں دیکھے گئے ہیں۔ بی 52 امریکی فضائیہ کے پرانے مگر طاقتور طیارے ہیں جو 1950 کی دہائی سے استعمال ہو رہے ہیں اور ویتنام سے افغانستان تک مختلف جنگوں میں حصہ لے چکے ہیں۔ان میں سے کچھ طیارے جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں، تاہم انہیں عام فضائی حملوں کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔اس کے علاوہ جمعے سے اب تک چار بی1 بمبار طیارے بھی اس بیس پر اتر چکے ہیں۔ یہ تیز رفتار طیارے طویل فاصلے تک پرواز کر سکتے ہیں اور بیک وقت 24 کروز میزائل لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ان طیاروں کی آمد کے بعد صحافیوں اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد انہیں دیکھنے کے لیے ایئر بیس کے باہر جمع ہو گئی۔
ایٹمی ہتھیارلے جانے والے امریکی طیارے برطانیہ پہنچ گئے



