مریم نواز نے چھوٹی صنعتوں کے فروغ کا پلان دیدیا

لاہور (نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چھوٹی صنعتوں کے فروغ کا بڑا پلان دے دیا۔ مختلف اضلاع کو مقامی پیداوار،مہارت اور ضروریات کے مطابق انڈسٹریل ہب بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت صوبے میں صنعت سازی کے فروغ کیلئے خصوصی اجلاس ہوا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی تشکیل دے دی۔ 11 رکنی کمیٹی کی سربراہی سینئر منسٹر مریم اورنگزیب کریں گی اور سیکرٹری فنانس کمیٹی کے سیکرٹری ہونگے ۔ پنجاب اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی ڈسٹرکٹ لیول اور اکنامک میپنگ کے ذریعے پوٹینشل کی نشاندہی کرے گی۔ مقررہ کمیٹی اضلاع میں انڈسٹری کلسٹر بنانے کیلئے سیکٹرز کی ترجیحات کا تعین کرے گی۔کمیٹی قابل عمل اشاریے اور قلیل المدتی اور وسیع المدتی ٹائم لائن بھی مقرر کرے گی۔ اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی پرائیویٹ سیکٹرزکے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعدسیکٹر وائز قابل عمل پلان تیار کرے گی۔ اکنامک ٹرانسفارمیشن کمیٹی مقامی طور پر تیارکردہ ویلیو ایڈڈ پروڈکٹ کو گلوبل ویلیوچین کیساتھ منسلک کرنے کیلئے اقدامات کرے گی۔ کمیٹی اکنامک گروتھ کیلئے پائیدار ایکو سسٹم کی تشکیل پر بھی کام کرے گی۔ اس موقع پر ساہیوال میں ڈیری پراڈکٹ اور فیصل آباد میں ٹیکنیکل ٹیکسٹائل، فرنیچر سٹی اور ڈیری پراسیسنگ کی صنعت کا ہب بنانے پر بھی غور کیا گیا۔ گوجرانوالہ میں سرجیکل اورسپورٹس کے سامان کا ہب بنانے کے لئے تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔



  تازہ ترین   
خطے میں پاکستان کا کلیدی کردار، خارجہ پالیسی سے متعلق بحث سے اجتناب کیا جائے: اعظم نذیر تارڑ
5جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا تیسرا راؤنڈ مکمل: پی ٹی اے نے 507 ملین ڈالر کما لئے
پاک فوج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیاں، اہم پوسٹیں اور مراکز تباہ
ایران جنگ خاتمے کے قریب، نئی ایرانی قیادت کو بھی مار دیں گے: امریکی صدر
ٹرمپ کا جنگ جلد ختم کرنے کا اشارہ، سٹاک مارکیٹ میں 11 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
امریکی اور اسرائیلی طیاروں کی نئے سپریم لیڈر کے اعلان کے بعد ایران پر شدید بمباری
پی ٹی اے کے زیراہتمام پاکستان میں 5 جی سپیکٹرم کی نیلامی کا باقاعدہ آغاز
روسی صدر پیوٹن کا ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران سے جنگ ختم کرنے کا مشورہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر