موجودہ حالات میں دفاعی بجٹ ضرور بڑھانا چاہیے : خواجہ آصف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خطے میں جنگ ہے، پاکستان بھی جنگ لڑ رہا ہے ، موجودہ حالات میں دفاعی بجٹ ضرور بڑھانا چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا ایران جنگ روکنے کی کوششیں بھی ہو رہی ہیں ، یورپی ممالک امریکا اور اسرائیل کا ساتھ دینے سے گریز کر رہے ہیں ، یہ پاپولر جنگ نہیں ہے۔ آبنائے ہرمز سے دنیا کا 20 فیصد تیل گزرتا ہے ، بندش سے پیدا ہونے والی قلت سے عالمی سطح پر معیشت متاثر ہوگی۔اس سے قبل وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاکہ بھارت نے ہمارے ساتھ براہ راست جنگ کرکے دیکھ لی، پاکستان نے اپنے سے 5گنا بڑے دشمن کودھول چٹائی، بھارت ہر اس صورتحال سے فائدہ اٹھاتاہے جس سے پاکستان کا نقصان ہو۔ افغانستان سے پاکستان میں حملے ہوتے ہیں، فتنہ الخوارج کو نہیں چھوڑیں گے ، افغانی قابل اعتماد لوگ نہیں ہیں ،افغانستان نے ہمیشہ دہشتگردوں کی پشت پناہی کی، اگر افغانستان کی حمایت نہ ہوتی تو یہ دہشتگرد گروہ کب کے ختم ہو چکے ہوتے ، موجودہ صورتحال کو منطقی انجام تک پہنچانا ضروری ہے ۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت
پاکستان نے اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ کی صدارت سنبھال لی
میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کر کے مذہبی اجتماع میں شرکت سے روک دیا گیا
لاہور: داماد نے بیوی سمیت 4 سسرالی قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر