اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف نے سول بیوروکریسی میں احتساب، شفافیت کیلئے متعدد اقدامات کی منظوری دی ہے ، سول سرونٹس اور خاندان کے اثاثوں میں غیر معمولی و توجیہ کے بغیر اضافے پر خطرے اور نشاندہی کا سسٹم تیار اور ایسے افسروں کے خلاف تحقیقات کی جائیں گی، اثاثوں کی تصدیق کا عمل ایف بی آر اور تحقیقاتی اداروں کے ذریعے کیا جائے گا۔اس مقصد کیلئے ایک جدید ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا جائے گا جو اثاثہ جات کے گوشواروں کا تجزیہ کر کے مشکوک معاملات کی نشاندہی کرے گا۔ وزیراعظم نے سسٹم جون 2027 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے ۔ افسران کے اثاثوں میں غیر معمولی اضافہ و بے ضابطگی کی نشاندہی کی رپورٹ ایک کمیٹی میں پیش کی جائے گی جو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، ایف بی آر، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ، قومی احتساب بیورو اور پولیس کے نمائندوں پر مشتمل ہو گی۔ کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ معاملے کی باضابطہ تحقیقات کی ضرورت ہے اور تحقیقات متعلقہ ادارہ کے سپرد کرے گی۔
بیوروکریسی کا احتساب:اثاثوں کی نگرانی کیلئے نظام کی منظوری



