ٹرمپ کا جنگ جلد ختم کرنے کا اشارہ، سٹاک مارکیٹ میں 11 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کراچی(نیشنل ٹائمز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ جلد ختم ہونے کے اشارے کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تاریخی گراوٹ کے بعد آج خریداری کا رجحان واپس لوٹ آیا ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز سے ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 9 ہزار 300 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 56 ہزار 200 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا، تاہم انڈیکس کے ایک لاکھ 55 ہزار 783 پوائنٹس کی حد پر پہنچنے کے بعد سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ روک دی گئی اور کاروبار کو ایک گھنٹے کے لیے معطل کر دیا گیا۔بعد ازاں ٹریڈنگ بحال ہونے پر مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، انڈیکس نے ایک لاکھ 55 ہزار اور ایک لاکھ 56 ہزار کی نفسیاتی حدیں عبور کر لیں، کے ایس ای 100 انڈیکس 11 ہزار سے زائد پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 58 ہزار 354 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی تھی اور انڈیکس 11 ہزار 15 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 46 ہزار 480 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب عالمی سطح پر ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی ہے، جاپان کے نکئی انڈیکس 225 میں 1.51 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں بھی 5 فیصد تیزی دیکھی گئی، ہانگ کانگ کا ہانگ سینگ انڈیکس بھی ڈیڑھ فیصد بڑھ گیا، چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی معمولی تیزی دیکھنے میں آئی، تائیوان کی سٹاک مارکیٹ میں بھی زبردست تیزی دیکھی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
خطے میں پاکستان کا کلیدی کردار، خارجہ پالیسی سے متعلق بحث سے اجتناب کیا جائے: اعظم نذیر تارڑ
5جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا تیسرا راؤنڈ مکمل: پی ٹی اے نے 507 ملین ڈالر کما لئے
پاک فوج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیاں، اہم پوسٹیں اور مراکز تباہ
ایران جنگ خاتمے کے قریب، نئی ایرانی قیادت کو بھی مار دیں گے: امریکی صدر
ٹرمپ کا جنگ جلد ختم کرنے کا اشارہ، سٹاک مارکیٹ میں 11 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
امریکی اور اسرائیلی طیاروں کی نئے سپریم لیڈر کے اعلان کے بعد ایران پر شدید بمباری
پی ٹی اے کے زیراہتمام پاکستان میں 5 جی سپیکٹرم کی نیلامی کا باقاعدہ آغاز
روسی صدر پیوٹن کا ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران سے جنگ ختم کرنے کا مشورہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر