لاہور:فلائٹ آپریشن تاحال متاثر، 22 پروازیں منسوخ

لاہور (نیشنل ٹائمز)لاہور سے مشرق وسطیٰ اور چند ایشیائی ممالک کے درمیان فلائٹ آپریشن10ویں روز بھی شدید متاثر، دبئی، دوحہ، بحرین سمیت دیگر ممالک جانیوالی 22 پروازیں منسوخ کر دی گئیں ،مسافروں کو تشویش لاحق۔تفصیلات کے مطابق لاہور سے دبئی جانے والی ایئربلیو کی پرواز پی اے 410 اور ایمریٹس کی ای کے 625 ، دوحہ جانے والی قطر ایئرویز کیو آر 621 جبکہ دوحہ سے لاہور آنے والی کیو آر 620 بھی منسوخ کر دی گئی۔اسی طرح لاہور سے کویت جانے والی کویت ایئر کی یو 202 اور جزیرہ ایئر جے نائن 502 ،ابوظہبی جانے والی اتحاد ایئر کی پرواز ای وائے 285 اور وہاں سے واپس آنے والی ای وائے 284 ،لاہور سے شارجہ جانے والی ایئربلیو کی پی اے 412 اور بحرین کی گلف ایئر جی ایف 765، وہاں سے لاہور آنے والی جی ایف 764 پروازیں بھی منسوخ رہیں۔واضح رہے مشرق وسطیٰ اور کچھ ایشیائی مقامات کے لیے لاہور سے جانے والی ایک روز قبل بھی لاہور سے کئی پروازیں منسوخ کی گئی تھیں۔



  تازہ ترین   
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس
قومی سلامتی کونسل کی سفارش پر معاہدے کی اجازت دی، ایرانی سپریم لیڈر
ایران کا معاہدے کی خلاف ورزی، غیر ضروری مطالبات کا سخت جواب دینے کا اعلان
پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں پر یہودی آبادکاروں کے تشدد کی مذمت
معاہدے کے تحت لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی امریکہ کی ذمہ داری ہے، عراقچی
ایران امریکا معاہدہ: وزیرِ اعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر