چین نے بدعنوانی، رشوت کے خلاف عدالتی کوششیں تیز کر دیں

بیجنگ (شِنہوا) چین کی اعلیٰ عوامی عدالت نے پیر کے روز پیش کردہ اپنی کارکردگی رپورٹ میں کہا ہے کہ چینی عدالتوں نے 2025 میں بدعنوانی اور رشوت سے متعلقہ جرائم کے 36 ہزار مقدمات نمٹائے، یہ شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں 22.4 فیصد زیادہ ہے۔
قومی مقننہ کے جاری اجلاس میں غور وخوض کے لئے پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق 2025 میں چینی عدالتوں نے بیرون ملک فرار ہونے والے بدعنوان حکام کو تلاش کرکے انہیں پکڑنے کی مربوط کوششیں کیں اور سرحد پار انسداد بدعنوانی نظم ونسق کو مستحکم بنایا۔ اس مدت کے دوران 18.14 ارب یوآن (تقریباً 2.63 ارب امریکی ڈالر) کی غیرقانونی رقم ضبط کی گئی۔
اعلیٰ عوامی استغاثہ کی اسی روز جائزے کے لئے پیش کی جانے والی کارکردگی رپورٹ میں کہا گیا کہ سال 2025 میں استغاثہ کے اداروں نے فرائض سے متعلقہ جرائم میں ملوث افراد کے خلاف 30 ہزار 500 مقدمات دائر کئے اور 29 ہزار افراد کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔یہ شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں بالترتیب 10.8 فیصد اور 20.5 فیصد زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق کلیدی شعبوں میں بدعنوانی کے خاتمے کے لئے استغاثہ کے اداروں نے مالیاتی شعبے، سرکاری ملکیتی کمپنیوں اور توانائی کے شعبے میں فرائض سے متعلقہ جرائم پر 9 ہزار 174 افراد کے خلاف قانونی کارروائیاں کیں۔



  تازہ ترین   
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ
امریکی صدر کی ایک بار پھر پاکستانی قیادت کی کھل کر تعریف
سعودی ولی عہد کی امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر شہباز شریف کو مبارکباد
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان نئی جنگ بندی کے باوجود خطے میں کشیدگی برقرار
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر