پاکستان ہر مشکل میں آذربائیجان کیساتھ کھڑا رہیگا،چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن، استحکام اور سلامتی کے قیام کے لیے مکالمہ اور سفارت کاری ہی سب سے مؤثر ذرائع ہیں۔ پاکستان ہر مشکل گھڑی میں آذربائیجان کے ساتھ کھڑا رہے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپیکر ملی مجلس آذربائیجان صاحبہ غفاروا سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کیا جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے حالیہ ڈرون حملوں کے تناظر میں آذربائیجان کی حکومت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے حملے بین الاقوامی قوانین اور خودمختار ریاستوں کے درمیان تعلقات کے اصولوں کی خلاف ورزی ہیں اور اس طرح کے اقدامات خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت
پاکستان نے اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ کی صدارت سنبھال لی
میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کر کے مذہبی اجتماع میں شرکت سے روک دیا گیا
لاہور: داماد نے بیوی سمیت 4 سسرالی قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر