امریکا اسرائیل کاپشت پناہ ،عالم اسلام متحدہو:حافظ نعیم

لاہور (نیشنل ٹائمز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ضلع وسطی کے زیر اہتمام فتح باغ بلاک ایف نارتھ ناظم آباد میں ‘‘امریکا و اسرائیل مردہ باد’’ جلسہ عام اور دعوتِ افطار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ مل کر مسلم ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے ۔ غزہ میں 75 ہزار سے زائد فلسطینی شہید کئے جا چکے ہیں اور اسرائیل نے فاسفورس بموں کا استعمال کیا جس سے شدید تباہی ہوئی۔ امریکا ایران میں قیادت کی تبدیلی چاہتا تھا مگر اپنے منصوبے میں ناکام رہا۔ اسرائیل کا مقصد صرف ایران کو نشانہ بنانا نہیں بلکہ وہ نیل سے فرات تک گریٹر اسرائیل کے قیام کا خواب دیکھ رہا ہے جبکہ امریکا اس کی کھل کر پشت پناہی کر رہا ہے ۔ ایسی صورتحال میں عالم اسلام کو متحد ہو کر امریکا اور اسرائیل کے خلاف جدوجہد اور فیصلہ کن اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے پٹرول کی قیمتوں میں 55 روپے اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں وزیر اعظم کو اعلان کرنا چا ہئے کہ کوئی بھی سرکاری افسر 1300 سی سی سے بڑی گاڑی استعمال نہ کرے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ جب عالمی سطح پرپٹرول کی قیمتوں میں کمی ہوئی تو حکومت نے اس وقت عوام کو ریلیف کیوں نہیں دیا۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت
پاکستان نے اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ کی صدارت سنبھال لی
میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کر کے مذہبی اجتماع میں شرکت سے روک دیا گیا
لاہور: داماد نے بیوی سمیت 4 سسرالی قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر