قطری وزیرِاعظم کی تمام فریقین سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ختم کرنے کی اپیل

دوحہ(نیشنل ٹائمز) قطر کے وزیرِاعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ میں شامل تمام فریقین سے کشیدگی ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔
سکائی نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وزیرِاعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا کہ ہم ایرانیوں سے بات چیت جاری رکھیں گے اور کشیدگی کم کرنے کی کوششیں کرتے رہیں گے، حالیہ واقعات نے ایران کے ساتھ اعتماد پر مبنی تعلقات کو شدید جھٹکا پہنچایا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کشیدگی کم ہو اور ایسا سفارتی حل سامنے آئے جو نہ صرف ہماری بلکہ ان کی بھی تشویش کو حل کرے، پہلے یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ ایران خلیج کے ممالک اور دیگر ایسے ممالک پر حملے بند کرے جو اس جنگ میں براہ راست شامل نہیں ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر مربوط حملے کیے تھے، جس کے جواب میں تہران نے اسرائیل اور کئی خلیجی ممالک پر میزائل داغے، جہاں امریکی فوجی اڈے موجود ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر