چین میں 2025 کے دوران غیر ملکیوں کے سفری دورے 15 کروڑ سے تجاوز کر گئے

بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2025 کے دوران بیرون ملک سے آنے والے افراد کے دوروں کی تعداد 15 کروڑ سے تجاوز کر گئی جو پچھلے سال کے مقابلے میں 17 فیصد سے زائد اضافہ ہے جبکہ غیر ملکی سیاحوں کے اخراجات 130 ارب امریکی ڈالر سے بھی زیادہ رہے۔
وزیر ثقافت و سیاحت سون یی لی نے قومی مقننہ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر پریس کانفرنس میں کہا کہ غیر ملکیوں کی ویزا فری آمد کی تعداد 3 کروڑ سے زیادہ رہی۔
سون نے کہا کہ چین نے بین الاقوامی سیاحوں کے لئے موبائل ادائیگیوں کو آسان بنانے میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں چین آنے والے سیاحوں نے موبائل ادائیگی پلیٹ فارمز کے ذریعے تقریباً 80 ارب یوآن (تقریباً 11.59 ارب امریکی ڈالر) خرچ کئے۔
سون نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر ’’چینی بننا‘‘ ایک مقبول موضوع بن گیا ہے کیونکہ بہت سے غیر ملکی چین میں زندگی کا تجربہ کرنے کے خواہش مند ہیں۔
سون کے مطابق مقبول سرگرمیوں میں تیز رفتار ٹرین میں سفر کرنا، ڈرون کے فضائی مظاہرے دیکھنا اور روایتی چینی طب کے مساج آزمانا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ہانفو لباس پہننا اور ہاٹ پاٹ کھانا بھی بہت سے بین الاقوامی سیاحوں کے لئے ’’لازمی تجربات‘‘ بن چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر