چین کی اعلیٰ جامعات میں دو سال کے دوران 38 ہزار نشستوں کا اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر تعلیم ہوائی جن پینگ نے کہا ہے کہ چین کی اعلیٰ جامعات نے گزشتہ دو سال کے دوران طلبہ کے داخلوں میں 38 ہزار نشستوں کا اضافہ کیاہے۔
قومی مقننہ کے جاری اجلاس کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مدت کے دوران چینی مین لینڈ اور دیگر ممالک و خطوں کے درمیان انڈر گریجویٹ یا اس سے اوپر کی سطح کے 540 نئے مشترکہ ادارے اور پروگرامز قائم کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2021 سے 2025 تک 8 ہزار 600 سے زیادہ نئے انڈر گریجویٹ پروگرامز اور 4 ہزار 500 سے زیادہ ماسٹر ڈگری دینے والے پروگرامز کا اضافہ کیا گیا، ان میں سے بہت سے نئے یا تبدیل کئے گئے شعبے و مضامین مستقبل کی ترقی اور افراد کی ہمہ جہت نشوونما کے مطابق ترتیب دیئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین طلب کے مطابق صلاحیتوں کی فراہمی کو ہم آہنگ کرنےکے لئے اصلاحات کو فروغ دینا جاری رکھے گا۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر