خواتین کی شمولیت بغیر جمہوریت کا استحکام نا ممکن،چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ خواتین کو فیصلوں میں برابر کی شرکت دیئے بغیر جمہوریت مضبوط نہیں ہو سکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پارلیمنٹری سروسز (PIPS) میں عالمی یومِ خواتین کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا ۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹ آف پاکستان خواتین کو سماجی، معاشی اور سیاسی طور پر بااختیار بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے گی، حقیقی جمہوریت اسی وقت مضبوط ہو سکتی ہے جب خواتین کو پالیسی سازی اور فیصلہ سازی کے عمل میں مردوں کے برابر مواقع اور نمائندگی حاصل ہو۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستان ویمن پارلیمنٹری لیڈرز پورٹل کے اجرا کا خیر مقدم کیا اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کردار ادا کرنے پر محترمہ فاطمہ جناح، بیگم رعنا لیاقت علی خان، شائستہ اکرام اللہ، جہاں آراشاہنواز اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ تقریب میں سیکرٹری ویمن پارلیمنٹری کاکس ڈاکٹر شاہدہ رحمانی، غزالہ گولا بیگم، عشرت اشرف، سیدشمعون ہاشمی اور تنزیلہ ام حبیبہ و دیگر نے شرکت کی ۔



  تازہ ترین   
جنگ کا آٹھواں روز: ایرانی صدر کا پڑوسی ممالک پر مزید حملے نہ کرنے کا اعلان
فیلڈ مارشل کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
عمر ایوب، مراد سعید، شبلی فراز، حماد اظہر سمیت 47 اشتہاریوں کو 10، 10 سال قید کی سزا
معاشی لائحہ عمل میں سادگی، بچت اور عوامی ریلیف ترجیح ہے: وزیراعظم
ایران نے مشرق وسطیٰ کے ممالک سے معافی مانگ کر ہتھیار ڈال دیئے: ٹرمپ
پاکستان میں پٹرول کی قیمت خطے میں سب سے زیادہ، مہنگائی کے سیلاب کا خدشہ
امریکا، اسرائیل کے شہری آبادیوں پر حملے، مہرآباد ایئرپورٹ دھماکوں سے گونج اٹھا، شہدا کی تعداد 1332 ہوگئی
گڈز ٹرانسپورٹرز کا مال بردار کرایوں میں 20 فیصد اضافے کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر