بلوچستان میں دو کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 15 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) بلوچستان میں دو الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے گروہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 15 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کارروائی ضلع ہرنائی میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی، کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارت کے حمایت یافتہ 12 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔ایک اور خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائی ضلع بسیمہ میں کی گئی، اس کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کا سراغ لگایا اور مختلف نوعیت کے ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے انہیں مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، اس دوران بھارت کے حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، یہ عناصر متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں سرگرمِ عمل رہے تھے۔سکیورٹی فورسز کے علاقے میں کسی بھی مزید بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہیں۔نیشنل ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظوری سے شروع کیے گئے وژن عزمِ استحکام کے تحت پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشت گردی کے خلاف مسلسل مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی تاکہ بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے ناسور کا ملک سے مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر