عرب ممالک سے کوئی دشمنی نہیں، حملے میں فریق نہ بنیں: ایران کا پیغام

تہران(نیشنل ٹائمز) ایران کا کہنا ہے کہ عرب ممالک سے کوئی دشمنی نہیں، ایران کا ردعمل صرف امریکی اڈوں اور تنصیبات کیخلاف ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عرب ممالک کو حملوں میں فریق نہ بننے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عرب ممالک کیساتھ صدیوں سے دوستانہ تعلقات رہے ہیں، امریکی حملے عرب ممالک کی سر زمین سے کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حملوں میں بچوں، بے گناہوں کو نشانہ بنایاجا رہا ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے ایرانی نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے کہا کہ ایران نے ڈرون سے آذربائیجان کو نشانہ نہیں بنایا، امریکا اوراسرائیل نے جنگ مسلط کی، ہم نے نیک نیتی سے مذاکرات کئے، امریکا نے رویہ بدلا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا پراعتماد نہیں کرتے، امریکا نے ہمیشہ سفارتکاری کے نام پر بھی دھوکا دیا۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر