وہاڑی میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل ہو رہے ہیں، ملتان روڈ جون میں مکمل ہوگی: تہمینہ دولتانہ

وہاڑی (محمد یوسف بھٹی) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبہ بھر میں ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اسی طرح وہاڑی میں بھی متعدد بڑے منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملتان روڈ کی تعمیر کا منصوبہ تیزی سے پایہ تکمیل کو پہنچ رہا ہے جو جون میں مکمل ہو جائے گا اور اس کا افتتاح وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کریں گی۔ تہمینہ دولتانہ نے کہا کہ وہاڑی میں میڈیکل کالج کا قیام ان کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالے سے جلد مثبت پیش رفت سامنے آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ خانیوال چوک پر ڈبل پھاٹک کی تعمیر شہر کا دیرینہ مسئلہ تھا جس کے حل کے لیے مزید ساڑھے سات کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ سیوریج کے مسائل کے مستقل حل کے لیے ساڑھے چھ ارب روپے کی لاگت سے ٹریٹمنٹ پلانٹ کے فنڈز بھی منظور ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کے دباؤ کے باعث بعض اوقات سڑکیں بند رہتی ہیں تاہم شہری مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سے بھی تفصیلی بات چیت کی گئی ہے۔ تہمینہ دولتانہ نے کہا کہ شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے بازاروں کی بہتری، کھیلوں کے گراؤنڈز کی بحالی اور نوجوانوں کے لیے جدید سپورٹس ایرینا کی تعمیر پر کام جاری ہے جبکہ ریڑھی بانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے تاکہ انہیں روزگار کے بہتر مواقع میسر آ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی کاوشوں سے پنجاب تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر مسلم لیگی رہنما میاں آصف خورشید ،صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی، لائرز فورم کے ضلعی صدر رانا عمران ریاست و دیگر مسلم لیگی بھی موجود تھے۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا
پٹرولیم مصنوعات کا مناسب ذخیرہ موجود، وزیراعظم کا مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم
امریکا کا حملوں میں اضافے کا عندیہ، اسرائیل کی لبنان پر بمباری، ایران کی میزائلوں کی بارش، شہادتیں 1332 ہو گئیں
پاکستان کیلئے مارچ میں خام تیل کے 4 جہازوں کا انتظام ہوگیا
سعودی حدود حملے کیلئے استعمال نہ کرنے دینے کے عزم پر شکرگزار ہیں: ایران
ٹرمپ نے ایران میں زمینی فوج بھیجنے کا امکان مسترد کر دیا، کردوں کو لڑنے کی ترغیب
پاکستان، بھارت کی آبی دہشتگردی کا سامنا کر رہا ہے، عاصم افتخار
امریکا کی ایران پر تباہ کن بمباری: بیلسٹک میزائل کے ذخیرے، بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر