ایرانی جنگی جہاز کی تباہی پر اپوزیشن کی مودی پر شدید تنقید

نئی دہلی (نیشنل ٹائمز)سری لنکا کے ساحل کے قریب بدھ کو ایک ایرانی جنگی بحری جہاز آئی آر آئی ایس دینا کو امریکی آبدوز نے نشانہ بنایا، جس کے بعد بھارت میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کی ہے ۔کانگریس کی ترجمان نے کہا کہ ایرانی فوجی بھارت کی دعوت پر فوجی مشق میں شریک تھے اور وہ ہمارے مہمان تھے ، لیکن واپسی کے دوران امریکی حملے میں ہلاک ہو گئے ۔ انھوں نے وزیر اعظم کی خاموشی کو ناقابل قبول قرار دیا اور کہا کہ یہ بھارت کے قومی مفاد کے خلاف ہے ۔یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا، جب امریکی سیکرٹری دفاع پیٹ ہیگستھ نے دعویٰ کیا کہ بحرِ ہند میں موجود امریکی آبدوز نے تارپیڈو داغ کر ایرانی جہاز کو تباہ کیا، جس میں 80 سے زائد ایرانی فوجی ہلاک اور 32 کو ریسکیو کیا گیا۔ ۔آئی آر آئی ایس دینا گذشتہ دنوں بھارت میں منعقدہ انٹرنیشنل فلیٹ ریویو 2026 میں شریک ہوا تھا اور انڈین بحریہ نے تصدیق کی کہ یہ جہاز وشاکاپٹنم سے واپس جا رہا تھا۔ اپوزیشن رہنما سنجے سنگھ اور پون کھیرا نے اس واقعے کی ویڈیوز شیئر کر کے کہا کہ یہ واقعہ بھارت کی مہمان نوازی اور قومی مفاد کے خلاف ہے ،مودی کا سمجھوتہ بھارت کو شرمندہ کر رہا ، وزیر اعظم مودی کو ایران سے تعزیت اور سری لنکا کی مدد کا فوری اعلان کرنا چاہیے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ امریکی اقدام دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی مرتبہ پیش آنے والا سمندری حملہ ہو سکتا ہے ، اور بھارت کی خاموشی نئے خدشات کو جنم دے رہی ہے ۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر