چینی کمپنی کا پاکستان میں 10 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کا عندیہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ سے چینی کمپنی ایرو سپیس ڈویلپمنٹ انڈسٹری انویسٹمنٹ گروپ کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت کمپنی کے پارٹی سیکرٹری اور چیئرمین بورڈ لو جنہائی کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے آگاہ کیا ۔ چینی وفد نے پاکستان میں 5 سے 10 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی جس میں معدنیات، جدید ٹیکنالوجی اور صنعتی ترقی کے شعبے شامل ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں ہنر مندی کی ترقی کے پروگراموں پر کام کرنے اور ملک کی اقتصادی اور تکنیکی ترقی میں طویل المدتی شراکت کے اپنے وژن پر زور دیا۔ قیصر احمد شیخ نے چینی کمپنی کی جانب سے سرمایہ کاری میں دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا حکومت پاکستان سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا
پٹرولیم مصنوعات کا مناسب ذخیرہ موجود، وزیراعظم کا مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم
امریکا کا حملوں میں اضافے کا عندیہ، اسرائیل کی لبنان پر بمباری، ایران کی میزائلوں کی بارش، شہادتیں 1332 ہو گئیں
پاکستان کیلئے مارچ میں خام تیل کے 4 جہازوں کا انتظام ہوگیا
سعودی حدود حملے کیلئے استعمال نہ کرنے دینے کے عزم پر شکرگزار ہیں: ایران
ٹرمپ نے ایران میں زمینی فوج بھیجنے کا امکان مسترد کر دیا، کردوں کو لڑنے کی ترغیب
پاکستان، بھارت کی آبی دہشتگردی کا سامنا کر رہا ہے، عاصم افتخار
امریکا کی ایران پر تباہ کن بمباری: بیلسٹک میزائل کے ذخیرے، بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر