بھارت نے بالآخر خامنہ ای کی وفات پر تعزیت کا اظہار کر دیا

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز)بھارت نے ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے انتقال پر پانچ مارچ کو ایران سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ وہ امریکی و اسرائیلی فضائی حملے میںاتوار کے روز شہید ہو گئے تھے ۔ان کی موت پر وزیر اعظم مودی یا بھارتی حکومت کی طرف سے باضابطہ بیان جاری نہ کرنے پر اپوزیشن جماعتوں نے حکومت پر سخت تنقید کی تھی۔بھارتی خارجہ سیکرٹری وکرم مسری نے جمعرات کو نئی دہلی میں ایران کے سفیر سے ملاقات کی اور خامنہ ای کی وفات پر تعزیتی کتاب میں دستخط کیے ۔وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ انہوں نے جمعرات کو ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر بات کی۔یہ قدم نئی دہلی کے مؤقف میں ایک محتاط تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے ، کیونکہ اس سے قبل بھارت نے ان فضائی حملوں کی مذمت نہیں کی تھی، جن میں خامنہ ای کی موت ہوئی اور اپوزیشن کے شدید مطالبات کے باوجود باضابطہ بیان دینے سے گریز کیا تھا۔بعد ازاں وزیر اعظم نریندر مودی نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ کانگریس پارٹی کی رہنما سونیا گاندھی نے بھی حکومت کے موقف پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھاجب کسی غیر ملکی رہنما کے ہدف بنا کر قتل کیے جانے پر ہمارا ملک خودمختاری یا بین الاقوامی قانون کے دفاع میں واضح موقف اختیار نہیں کرتا اور غیر جانبداری کو ترک کر دیا جاتا ہے ، تو اس سے ہماری خارجہ پالیسی کی سمت اور ساکھ پر سنگین سوالات اٹھتے ہیں۔



  تازہ ترین   
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ
امریکی صدر کی ایک بار پھر پاکستانی قیادت کی کھل کر تعریف
سعودی ولی عہد کی امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر شہباز شریف کو مبارکباد
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان نئی جنگ بندی کے باوجود خطے میں کشیدگی برقرار
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر