پختونخوا حکومت کی توجہ اڈیالہ جیل کے قیدی پرمرکوز:عظمیٰ

لاہور (نیشنل ٹائمز)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی پوری توجہ عوامی مسائل کے بجائے صرف اڈیالہ جیل کے قیدی کی طرف مرکوز ہے۔ آدھا رمضان گزرنے کے باوجود خیبرپختونخوا حکومت ابھی تک رمضان پیکیج کی تقسیم شروع نہیں کر سکی،اس کے برعکس پنجاب حکومت رمضان نگہبان پیکیج کے تحت اب تک 30 لاکھ افراد کو امدادی رقم منتقل کر چکی ہے اور آئندہ چند دنوں میں حکومت 40 لاکھ مستحق افراد تک امداد پہنچانے کا ہدف بھی حاصل کر لے گی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت اس سال بھی خیبرپختونخوا میں رمضان پیکیج کے نام پر پارٹی کارکنوں میں 10 ارب روپے تقسیم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مزمل اسلم کو یہ بھی معلوم نہیں کہ ان کی حکومت نے رمضان پیکیج کی تقسیم شروع کی ہے یا نہیں جبکہ سہیل آفریدی بھی امدادی رقم کی تقسیم کے بارے میں لاعلم ہیں۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر