ٹرمپ نے ایران میں زمینی فوج بھیجنے کا امکان مسترد کر دیا، کردوں کو لڑنے کی ترغیب

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے سب کچھ کھو دیا ہے۔ اپنی بحریہ کھو دی ہے۔ جو کچھ کھو سکتے تھے، وہ سب کھو دیا ہے، امریکہ کے لیے ایران میں فوج اتارنا وقت کا ضیاع ہوگا۔امریکی ٹی وی سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی موجودہ قیادت کا صفایا چاہتے ہیں، ایران کے پاس ایک اچھا لیڈر ہو، ہمارے پاس کچھ لوگ ہیں جو اچھا کام کر سکتے ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی کرد تہران کے خلاف جنگ میں شامل ہو ہوں، ایرانی کرد جنگ کے پھیلتے ہی ایران پر حملہ کریں۔اس سے پہلے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ سب سے پہلے ایران کو ختم کرنا چاہتے ہیں، لڑائی میں ایران سے زیادہ سنجیدہ ہیں، ایرانی سفارتکاروں سے پناہ لینے کی اپیل کرتے ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ امریکا جلد ایسے اقدامات کرے گا جس سے تیل کی قیمتوں کا دباؤ کم ہو۔قبل ازیں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کا اگلا رہنما امریکا طے کرے گا، وینزویلا کی طرح ایران میں بھی نئے رہنما کے انتخاب کیلئے کردار ادا کریں گے، ایران نے جانشین مقرر کرنے کی کوشش کی تو اپنا وقت ضائع کرے گا۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ خامنہ ای کا بیٹا مجتبیٰ خامنہ ای ناقابل قبول ہے، خامنہ ای کی پالیسیاں جاری رکھنے والے کسی لیڈر کو قبول نہیں کریں گے۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا
پٹرولیم مصنوعات کا مناسب ذخیرہ موجود، وزیراعظم کا مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم
امریکا کا حملوں میں اضافے کا عندیہ، اسرائیل کی لبنان پر بمباری، ایران کی میزائلوں کی بارش، شہادتیں 1332 ہو گئیں
پاکستان کیلئے مارچ میں خام تیل کے 4 جہازوں کا انتظام ہوگیا
سعودی حدود حملے کیلئے استعمال نہ کرنے دینے کے عزم پر شکرگزار ہیں: ایران
ٹرمپ نے ایران میں زمینی فوج بھیجنے کا امکان مسترد کر دیا، کردوں کو لڑنے کی ترغیب
پاکستان، بھارت کی آبی دہشتگردی کا سامنا کر رہا ہے، عاصم افتخار
امریکا کی ایران پر تباہ کن بمباری: بیلسٹک میزائل کے ذخیرے، بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر