اسرائیل کا ایران جنگ کے اگلے مرحلے کے آغاز کا اعلان

تل ابیب(نیشنل ٹائمز) اسرائیل نے ایران جنگ کے اگلے مرحلے کے آغاز کا اعلان کر دیا۔
اسرائیلی آرمی چیف کہتے ہیں سرپرائز دیں گے، سرپرائز کیا ہے یہ ابھی نہیں بتا سکتا، اگلے مرحلے میں بقیہ ایرانی قیادت اور فوجی صلاحیتوں کو ختم کیا جائے گا۔اسرائیلی حکام کا کہنا ہے اصفہان میں فضائی دفاعی نظام تباہ کردیا، قم میں بیلسٹک میزائل لانچر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔واضح رہے کہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہزار 230 ہو گئی، عرب میڈیا کے مطابق اموات میں زیادہ تعداد میناب سکول کی طالبات کی ہے جبکہ ایران اور حزب اللہ کے حملوں میں 11 اسرائیلی ہلاک ہوئے۔عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ ایران کے جوابی حملوں میں مارے گئے امریکی فوجیوں کی تعداد 6 ہوگئی، لبنان پر جاری اسرائیلی بربریت میں 77 افراد جاں بحق ہوئے، کویت میں دو فوجیوں سمیت چار افراد جان سے گئے۔بحرین میں ایرانی حملے میں ایک شخص کی موت ہوئی، عمان میں ایرانی پروجیکٹائل حملے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا، عرب میڈیا نے بتایا تھا کہ حالیہ کشیدگی میں متحدہ عرب امارات میں 3 افراد کی اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر