اقوام متحدہ کے نئے سربراہ کے لئے مزید 2 امیدوار نامزد

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لئے مزید 2 امیدواروں کو نامزد کر دیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والی دستاویزات کے مطابق افریقی یونین کے موجودہ صدر برونڈی نے سینیگال کے سابق صدر میکی سال کو اس عہدے کے لئے نامزد کیا ہے جبکہ کوسٹا ریکا نے ماہر معیشت اور کوسٹا ریکا کی سابق نائب صدر ربیکا گرینسپان کو نامزد کیا ہے۔
2 نئی نامزدگیوں کے بعد اب اس عہدے کے لئے 4 امیدوار میدان میں ہیں۔ دیگر امیدواروں میں چلی کی سابق صدر مشل باشلیٹ جنہیں چلی، برازیل اور میکسیکو نے نامزد کیا ہے اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے موجودہ ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی جنہیں ارجنٹائن نے نامزد کیا ہے، شامل ہیں۔
اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے نام لکھے گئے خط میں جنرل اسمبلی کی صدر اینا لینا بیئربوک نے امیدواروں کے ساتھ باہمی مکالمے کا طریقہ کار بیان کیا ہے، یہ مکالمہ20 اپریل کے ہفتے میں منعقد ہوگا۔
خط کے مطابق یہ مکالمہ اقوام متحدہ کے تین ستونوں پر مبنی ہو گا جنہیں امن و استحکام، انسانی حقوق اور ترقی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ہر امیدوار اس حوالے سے اپنا نکتہ نظر پیش کرے گا، جس کے بعد رکن ممالک کی طرف سے سوالات اور بات چیت کا دور ہو گا۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ باہمی مکالمے کے لئے نامزدگیاں لازماً پہلے ارسال کی جانی ہوں گی، یکم اپریل کے بعد نامزد کئے جانے والے امیدوار حصہ لینے کے اہل نہیں ہوں گے۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر