ایران کے ایٹم بم بنانے کے شواہد نہیں ملے :آئی اے ای اے

ویانا ،ماسکو(نیشنل ٹائمز) سربراہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی رفال گروسی نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹم بم بنانے کے شواہد نہیں ملے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ افزودہ یورینیم کے بڑے ذخیرے پر شدید تشویش ہے۔
ایران کے آئی اے ای اے سے تعاون نہ کرنے تک اسکے پرامن پروگرام کی ضمانت نہیں دے سکتے ۔عالمی ادارے کا کہناتھاکہ ایران میں ایٹمی تنصیبات کو نقصان نہیں ہوا ،تابکاری کاخدشہ نہیں ہے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سربراہ آئی اے ای اے رفال گروسی نے ایران سے مکمل تعاون کا مطالبہ کیا ہے ۔روس نے کہا ہے کہ ہمیں تاحال اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ ایران جوہری ہتھیار تیار کر رہا ہے ۔ روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے برونائی کے وزیرِ خارجہ کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ہمیں ابھی تک اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار تیار کر رہا ہے جو جنگ کا واحد نہیں تو بنیادی جواز ضرور تھا۔انہوں نے کہا کہ ایران پر حملے کے نتائج پورے خطے میں محسوس ہو رہے ہیں۔ انہوں نے تمام فریقین کی طرف سے دشمنی کے فوری خاتمے کیلئے روس کے مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ غیر مشروط ابتدائی اقدام کے طور پر ہمیں کسی بھی ایسی کارروائی کو روکنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے جس کے نتیجے میں شہری اموات ہوں ۔



  تازہ ترین   
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ
امریکی صدر کی ایک بار پھر پاکستانی قیادت کی کھل کر تعریف
سعودی ولی عہد کی امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر شہباز شریف کو مبارکباد
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان نئی جنگ بندی کے باوجود خطے میں کشیدگی برقرار
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر