امریکی اڈوں پر حملوں میں 500 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے: علی لاریجانی

تہران(نیشنل ٹائمز) ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے کہا ہے کہ امریکی اڈوں پر ایران کے حملوں میں اب تک 500 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں علی لاریجانی نے کہا کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کی مضحکہ خیز حرکتوں کے نیتجے میں امریکی عوام کو ایران کے خلاف ناجائز جنگ میں جھونک دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب وہ خود حساب کریں کیونکہ حالیہ دنوں میں 500 سے زائد امریکی فوجی مارے جا چکے ہیں، کیا اب بھی امریکا فرسٹ (پہلے) ہے یا اسرائیل؟ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی آپ کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
ایران کے امریکی فوجی اڈوں پر حملے، 160 امریکیوں کی ہلاکت کا دعویٰ
دوسری جانب پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں 10 آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا، اور خلیجی خطے میں امریکی فوجی اہداف پر بھی حملے کیے ہیں۔انہوں نے دبئی میں 100 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں ہلاک امریکی فوجیوں کی تعداد 160 ہوگئی ہے۔پاسداران انقلاب کے مطابق زمینی افواج بھی جنگ میں شامل ہیں، کویت میں امریکی افواج درجنوں ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنی، بحرین میں امریکی اڈے پر بھی میزائل اور ڈرون حملے جبکہ اہم اسرائیلی کمان مراکز کو بھی نشانہ بنایا گیا، بیک وقت 230 ڈرونز لانچ کیے گئے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر