جنگلی حیات مستقبل کا سرمایہ،تحفظ کرنا ہمارا فرض ہے:مریم نواز

لاہور (نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جنگلی حیات کو زمین پر حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے کیلئے ناگزیر قرار دیا ہے ۔ جنگلی حیات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے جنگلی حیات کے تحفظ، بقا اور فروغ کیلئے کئے گئے تاریخی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے مؤثر اور اختراعی اقدامات کئے گئے ہیں۔عوام جنگلی حیات کے تحفظ میں حکومت کا ساتھ دیں کیونکہ یہ مستقبل کا قیمتی سرمایہ ہیں اورانکاتحفظ ہماری ذمہ داری ہے ۔ پنجاب حکومت نے غیر قانونی شکار اور غیر قانونی ملکیت کی روک تھام کیلئے پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ 1974 اور پروٹیکٹڈ ایریاز ایکٹ میں تاریخی ترامیم منظور کی ہیں، جبکہ وائلڈ لائف ہیلپ لائن 1107 مکمل طور پر فعال ہے ۔ پہلی مرتبہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی جانوروں کی مردم شماری کا نظام نافذ کیا گیا ہے ، جبکہ ریسکیو کئے گئے جانوروں کی نگرانی کیلئے جی پی ایس اور کالر ٹریکر سسٹم متعارف کرایا گیا ہے ۔ سفاری چڑیا گھر لاہور میں تھری ڈی سکرین، جانوروں کے مجسمے اور دیگر جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔پنجاب کے پہلے وائلڈ لائف ہسپتال کا 80 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے ، جہاں ہر جانور کیلئے ماہر ویٹرنری ڈاکٹرز تعینات کیے جائیں گے ۔ سفاری زو میں 7D وائلڈ لائف سینما بھی تکمیل کے قریب ہے ، جبکہ 360 ڈگری ورچوئل چڑیا گھر بنانے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے ۔مزید برآں چھانگا مانگا، اوچھالی جھیل، چشمہ بانسرا گلی، زوالوجیکل گارڈن مری اور مری ڈائیورسٹی پارک کی تعمیر و تزئین جاری ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ مقید جانوروں اور پرندوں کیلئے رہائشی معیار کا تعین ایک اہم اقدام ہے ۔ پنجاب نے 544 وائلڈ لائف رینجرز متعارف کرا کر جدید اسلحہ، آئی ٹی، ڈرونز، باڈی کیم اور نائٹ وژن آلات فراہم کر کے نمایاں پیش رفت کی ہے ۔ صحرائی علاقوں میں مقامی جانوروں اور پرندوں کے تحفظ کیلئے بائیکس پر مشتمل خصوصی سکواڈ قائم کیا گیا ہے ، جبکہ وائلڈ لائف فورس کے قیام سے جنگلی حیات کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ اینیمل رائٹس اینڈ پروٹیکشن ایکٹ کو مزید جامع اور مؤثر بنایا گیا ہے ، غیر قانونی شکار، جانوروں اور پرندوں کی غیر قانونی قید اور تشدد کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ حکومت اسلامی تعلیمات اور قانونی تقاضوں کے مطابق جانوروں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنا رہی ہے ۔ جنگلی جانور اور پرندے فطری توازن برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جبکہ نایاب نسلوں کے تحفظ سے سیاحت اور روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوتے ہیں۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ کشیدگی: پاکستان نے تنازع میں کمی کیلئے ہر ممکن کوشش کی، پارلیمانی رہنماؤں کو بریفنگ
امریکا نے ایران کے 17 بحری جہاز ڈبو دیئے، اسرائیلی فوج کا زیرِ زمین جوہری تنصیب پر حملے کا دعویٰ
طورخم کے قریب دراندازی کی کوشش ناکام، افغان طالبان کا اہم سرغنہ ہلاک
ایران کے امریکی فوجی اڈوں پر حملے، 160 امریکیوں کی ہلاکت کا دعویٰ
امریکا نے جوہری مذاکرات کو رئیل سٹیٹ کی طرح ڈیل کیا: ایرانی وزیر خارجہ
امریکی آبدوز کا بھارتی سمندر میں ایرانی جہاز پر حملہ، 100 سے زائد افراد لاپتہ
سعودی عرب کی متبادل سپلائی روٹ سے پاکستان کو تیل فراہمی کی یقین دہانی
پاک فوج کی پاک افغان سرحد پر 50 مقامات پر کارروائیاں، دشمن کے کئی ٹھکانے تباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر