طورخم کے قریب دراندازی کی کوشش ناکام، افغان طالبان کا اہم سرغنہ ہلاک

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افغان سرحد پر افغان طالبان، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف پاک فوج کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے طورخم کے نزدیک فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، کارروائی کے دوران دراندازی کرنے والا افغان طالبان کا مبینہ سرغنہ قہرمان اپنے ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افغان طالبان کمانڈر کا تعلق جلال آباد سے تھا۔اسی طرح چمن سیکٹر میں پاک فوج کی خفیہ اطلاعات پر افغان طالبان کی مسلح تشکیل کے خلاف کامیاب کارروائی کی گئی، پاک فوج کی کامیاب کارروائی سے ایک افغان طالبان دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 کو زخمی حالت میں زندہ پکڑ لیا گیا۔پاک فوج نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لیکر کلیئرنس آپریشن مکمل کیا، علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ فتنہ الخوارج کے گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش جاری ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے 50 مختلف مقامات پر افغان طالبان، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔پاک فوج کی جانب سے 3 اور 4 مارچ کی درمیانی شب بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے کارروائیاں کی گئیں۔پاک فوج نے قلعہ سیف اللہ سمیت چمن، سمبازہ، گھڈوانہ، جانی اور غزنالی سیکٹر پر مؤثر کارروائیاں کیں، ان مقامات کو سرحد پار سے دہشت گردی کیلئے استعمال کیا جا رہا تھا، کارروائیوں کے دوران افغان طالبان، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کو بھاری جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔پاک فوج افغان طالبان کی جارحیت کے خلاف ملکی خود مختاری اور شہریوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں، آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں طے شدہ اہداف کے مکمل حصول تک جاری رہیں گی۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ کشیدگی: پاکستان نے تنازع میں کمی کیلئے ہر ممکن کوشش کی، پارلیمانی رہنماؤں کو بریفنگ
امریکا نے ایران کے 17 بحری جہاز ڈبو دیئے، اسرائیلی فوج کا زیرِ زمین جوہری تنصیب پر حملے کا دعویٰ
طورخم کے قریب دراندازی کی کوشش ناکام، افغان طالبان کا اہم سرغنہ ہلاک
ایران کے امریکی فوجی اڈوں پر حملے، 160 امریکیوں کی ہلاکت کا دعویٰ
امریکا نے جوہری مذاکرات کو رئیل سٹیٹ کی طرح ڈیل کیا: ایرانی وزیر خارجہ
امریکی آبدوز کا بھارتی سمندر میں ایرانی جہاز پر حملہ، 100 سے زائد افراد لاپتہ
سعودی عرب کی متبادل سپلائی روٹ سے پاکستان کو تیل فراہمی کی یقین دہانی
پاک فوج کی پاک افغان سرحد پر 50 مقامات پر کارروائیاں، دشمن کے کئی ٹھکانے تباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر