امریکی آبدوز کا بھارتی سمندر میں ایرانی جہاز پر حملہ، 100 سے زائد افراد لاپتہ

تہران(نیشنل ٹائمز) غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی آبدوز نے بھارتی سمندر میں ایک ایرانی جہاز کو نشانہ بنا دیا، واقعے میں 100 سے زائد افراد لاپتہ ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ جہاز بھارت میں ہونے والی انٹرنیشنل فلیٹ ریویو میں شرکت کے بعد واپس جا رہا تھا اور بھارت اور سری لنکا کے ساحلوں کے قریب موجود تھا۔رپورٹس کے مطابق کم از کم 100 افراد لاپتہ ہیں جنہیں ہلاک تصور کیا جا رہا ہے، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ سری لنکن بحریہ نے جہاز کو ریسکیو کر لیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ خطے میں شدید سفارتی اور عسکری کشیدگی کا باعث بن سکتا ہے، جبکہ اس حوالے سے متعلقہ ممالک کی جانب سے باضابطہ ردعمل کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ایرانی بحریہ کا موڈج کلاس فریگیٹ بھارت پہنچا، انٹرنیشنل فلیٹ ریویو 2026 اور مشق میلان 2026 میں شرکت کی۔ان مشقوں میں امریکی بحریہ کا آرلِی برک کلاس گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر بھی شریک ہوا جبکہ روسی بحریہ کا اُدالائے کلاس فریگیٹ مارشل شاپوشنیکوف بھی اس بحری اجتماع کا حصہ بنے۔بین الاقوامی فلیٹ ریویو اور مشق میلان میں مختلف ممالک کی بحری افواج کی شرکت کو خطے میں بحری سفارت کاری اور تعاون کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ کشیدگی: پاکستان نے تنازع میں کمی کیلئے ہر ممکن کوشش کی، پارلیمانی رہنماؤں کو بریفنگ
امریکا نے ایران کے 17 بحری جہاز ڈبو دیئے، اسرائیلی فوج کا زیرِ زمین جوہری تنصیب پر حملے کا دعویٰ
طورخم کے قریب دراندازی کی کوشش ناکام، افغان طالبان کا اہم سرغنہ ہلاک
ایران کے امریکی فوجی اڈوں پر حملے، 160 امریکیوں کی ہلاکت کا دعویٰ
امریکا نے جوہری مذاکرات کو رئیل سٹیٹ کی طرح ڈیل کیا: ایرانی وزیر خارجہ
امریکی آبدوز کا بھارتی سمندر میں ایرانی جہاز پر حملہ، 100 سے زائد افراد لاپتہ
سعودی عرب کی متبادل سپلائی روٹ سے پاکستان کو تیل فراہمی کی یقین دہانی
پاک فوج کی پاک افغان سرحد پر 50 مقامات پر کارروائیاں، دشمن کے کئی ٹھکانے تباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر