سپین کا امریکا کو ایران پر حملوں کیلئے مشترکہ فوجی اڈے دینے سے انکار

میڈرڈ(نیشنل ٹائمز)سپین نے امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کی مخالفت کر دی۔
ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز ٹرمپ کے سامنے ڈٹ گئے، امریکا کو ایران پر حملوں کیلئے مشترکہ فوجی اڈے فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ سپین امریکا کو ایران پر حملوں کیلئے اپنے فوجی اڈوں کےاستعمال کی اجازت نہیں دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی اور یک طرفہ حملوں میں شامل نہیں ہوں گے، بین الاقوامی قانون کی پاسداری ضروری ہے، سپین اپنی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کو ترجیح دیتا ہے، مسلح کارروائیوں کے بجائے بات چیت ہونی چاہیے۔خبر ایجنسی کے مطابق ہسپانوی وزیراعظم کے بیان کے بعد امریکی طیاروں کو ان اڈوں سے ہٹا دیا گیا، امریکی طیاروں کو جرمنی اور دیگر یورپی ممالک منتقل کیا گیا ہے۔ہسپانوی وزیر اعظم کے بیان کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے سپین سے تجارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دے دی۔




  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر