ٹرمپ نئی ایرانی قیادت کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادہ

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے ایران کی نئی قیادت کے ساتھ جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
میگزین دی اٹلانٹک کو ٹیلی فونک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ بات کرنا چاہتے ہیں اور انہوں نے بات کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، لہٰذا میں ان سے بات کروں گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یہ کام پہلے کر لینا چاہیے تھا جو کام بہت عملی اور آسان تھا، وہ پہلے کر دینا چاہیے تھا۔ انہوں نے بہت دیر کر دی۔ تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کس سے بات کریں گے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ایرانی فریق سے ان کی بات چیت 2 دن میں ہوگی، تو ٹرمپ نے کہا کہ “میں آپ کو یہ نہیں بتا سکتا۔”
ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے بعض سابق مذاکرات کار اب زندہ نہیں رہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ “ان میں سے زیادہ تر لوگ جا چکے ہیں۔ جن لوگوں سے ہم بات چیت کر رہے تھے، ان میں سے کچھ اب موجود نہیں۔” ہفتے کے روز ایران پر مشترکہ اسرائیلی اور امریکی حملے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا، “یہ ایک بڑا دھچکا تھا”۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا حملوں کے آغاز کے بعد امریکہ کی سرزمین کے خلاف ایران کی جانب سے کسی نئے خطرے کے اشارے ملے ہیں، تو ٹرمپ نے کہا، “میں آپ کو یہ نہیں بتانا چاہتا۔”



  تازہ ترین   
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے
ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت
بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر