ایران پر حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی:پاکستان

نیویارک (نیشنل ٹائمز) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خبردار کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے اور اس کے بعد جوابی کارروائیاں پورے خطے کی سلامتی کو کمزور کریں گی اور اس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے ۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم علاقائی تصادم کے خطرے پر شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔ پاکستانی مندوب نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مشترکہ حملے ایسے وقت میں ہوئے جب پرامن اور مذاکراتی حل کے لئے سفارتی کوششیں جاری تھیں ، انہوں نے ان حملوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا،تاہم ایران کی جانب سے سعودی عرب، بحرین، اردن، کویت، قطر اور متحدہ عرب امارات پر حملوں کی بھی مذمت کی۔انہوں نے متحدہ عرب امارات میں حملے کے دوران ایک پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے کی مذمت کی ۔پاکستانی مندوب نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر کشیدگی کم کر کے سفارت کاری کا راستہ اپنائیں ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ کوئی بھی ریاست کسی دوسرے ملک کی علاقائی سالمیت یا سیاسی خودمختاری کے خلاف طاقت کے استعمال یا دھمکی سے باز رہے ۔انہوں نے امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں اور اس کے بعد ایران کی جانب سے بحرین، عراق، اردن، کویت، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کی۔ دوسری جانب ابوظہبی میں پاکستانی سفارتخانے نے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے ۔



  تازہ ترین   
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے
ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت
بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر