پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا ، صدر مملکت خطاب کرینگے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کا مشترکہ اجلاس (آج)2مارچ بروز پیر صبح ساڑھے دس بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا جس سے صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے ،اجلاس میں ایران کے سپریم لیڈر کی شہادت اور پاک افغان کشیدگی سمیت اہم امور زیر بحث آئیں گے ،متعدد نجی بلز منظوری کے لیے پیش کئے جائیں گے ۔ مشترکہ اجلاس کے موقع پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہو گا، پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداریوں میں کسی کو بھی ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مشترکہ اجلاس کی کوریج کرنے والے صحافی حضرات کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے 2026 کیلئے جاری کیے گئے نئے کارڈ ویلڈ ہونگے ۔سینیٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس کا مکمل ایجنڈا جاری کر دیا ۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں کے قیام، سرکاری ملازمتوں، معاشی مسائل اور قواعد میں ترمیم سمیت متعدد اہم بلز اور موشنز پیش کیے جائیں گے ۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر