معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے اقتصادی جائزہ مذاکرات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے اقتصادی جائزہ مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان تعارفی سیشن شروع ہوگیا، معاشی ٹیم وفد کو ملکی معاشی صورتحال بارے پیشرفت سے آگاہ کرے گی، آئی ایم ایف مشن کے ساتھ مذاکرات آئندہ ہفتے تک جاری رہیں گے۔وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف وفد کی قیادت مشن چیف ایوا پیٹروا اور ماہر بنیچی جبکہ معاشی ٹیم کی قیادت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کر رہے ہیں، مذاکرات میں گورنر سٹیٹ بینک، سیکرٹری خزانہ سمیت اہم عہدیدار شریک ہیں، بات چیت میں پاکستان کے معاشی نقطہ نظر اور معاشی کارکردگی پر توجہ مرکوز کی گئی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دوران بریفنگ بتایا کہ میکرو اکنامک استحکام اور مالیاتی استحکام مضبوط ہو رہا ہے، مالیاتی نظم و ضبط بہتر، ریزرو بفرز کی تعمیر نو کے ساتھ مستحکم ہوا ہے، افراط زر اعتدال اور پائیدار برآمدی ترقی کے راستے پر منتقل ہوا ہے۔جائزہ مشن سے مذاکرات کے پہلے دور کا آغاز 25 فروری کو کراچی سے ہوا، آئی ایم ایف نے حکومت سے ریونیو شارٹ فال پر رپورٹ طلب کر رکھی ہے، ایف بی آر مذاکرات میں آئی ایم ایف کو ٹیکس محاصل پر رپورٹ پیش کرے گا، مالی سال کے 8 ماہ میں ٹیکس ریونیو میں 457 ارب روپے کا شارٹ فال ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مشن کو سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس سمیت محاصل میں کمی کی وجوہات بتائی جائیں گی، جائزہ مشن کے مختلف وزارتوں اور ڈویژنز سے الگ الگ مذاکرات بھی شیڈول ہیں۔ذرائع کے مطابق پاور سیکٹر سے متعلق اصلاحاتی عمل و اہداف بارے پیشرفت کا جائزہ شامل ہے، پاور سیکٹر گردشی قرض اہداف پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ پیش ہوگی، بجلی کی تقیسم کار کمپنیوں کے نقصانات بارے جائزہ بھی مذاکرات کا حصہ ہیں، کرپشن اور گورننس بارے حکومتی اقدامات کا جائزہ بھی مذاکرات کا حصہ ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر