چینی کوسٹ گارڈ نے سمندری حدود میں غیر قانونی داخل ہونے والی فلپائنی کشتیوں کو مار بھگایا

ہوانگ یان ڈاؤ، جنوبی بحیرہ چین (شِنہوا) چینی کوسٹ گارڈ (سی سی جی) نے ان فلپائنی کشتیوں کو مار بھگایا جو جنوبی بحیرہ چین کے ہوانگ یان ڈاؤ میں چین کی علاقائی حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہوئی تھیں۔
چینی کوسٹ گارڈ کے مطابق 27 فروری کو بڑی تعداد میں فلپائنی کشتیاں جمع ہوئیں اور ہوانگ یان ڈاؤ کے قریبی پانیوں میں غیر قانونی طور پر داخل ہوئیں۔ تصادم کے خطرے کو نظر انداز کرتے ہوئے ان کشتیوں نے اشتعال انگیزی کی دانستہ کارروائی کی اور گشت کرنے والے چینی کوسٹ گارڈ کے جہازوں کے نیویگیشن راستے میں آ کر معاملے کو اچھالنے کے لئئے تصاویر بنائیں۔
چینی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ پورے واقعے کے دوران ان کے جہازوں نے تحمل سے کام لیا اور قانون کے مطابق زبانی انتباہ جاری کرنے اور نیویگیشن راستوں کو کنٹرول کرنے کے بعد مداخلت کرنے والی فلپائنی کشتیوں کو کامیابی سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔
چینی کوسٹ گارڈ نے کہا کہ فلپائنی کشتیوں کی خطرناک حرکات نہ صرف چینی کوسٹ گارڈ کے حقوق کے تحفظ اور قانون نافذ کرنے والے آپریشنز کے خلاف سنگین اشتعال انگیزی تھی بلکہ یہ فلپائنی عملے کی ذاتی حفاظت کے حوالے سے غیر ذمہ داری کی بھی عکاسی کرتی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چین نے مستقل طور پر سمندری بچاؤ کی اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں لیکن وہ کسی بھی ملک کو کسی بھی بہانے اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دے گا۔



  تازہ ترین   
قلات اور گوادر میں فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک، میجر شہید
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرانے کیلئے مذاکرات کر رہا ہوں: امریکی صدر
کینیڈا میں بھارت مخالف نعروں کی گونج، بھارتی پنجاب کو آزاد ریاست بنانے کا مطالبہ
یمنی افواج کی پیش قدمی جاری، شدید جھڑپیں، سناماہ اور سراری محاذوں پر کامیابی کا دعویٰ
روس کا ایران اور امریکہ سے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر واپس آنے کا مطالبہ
ہمیں پر امن مظاہرین اور تخریب کاروں میں فرق کرنا ہوگا: فرانسیسی صدر
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہو جانا چاہیے تھا: نواز شریف
امریکا کی ایران کو جوہری معاہدہ نہ کرنے پر تباہ کرنے کیلئے فوجی کارروائی کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر