ایران نے خلیجی ممالک میں 14 امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا

تہران(نیشنل ٹائمز) ایران نے خلیجی ممالک میں موجود 14 امریکی فوجی اڈّوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں سیکڑوں اہلکاروں کی ہلاکت کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے جن 14 امریکی فوجی اڈّوں کو نشانہ بنایا وہ متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین، قطر اور سعودی عرب میں واقع ہیں۔ان ممالک نے نہ صرف ایرانی حملوں کی شدید مذمت کی ہے بلکہ اپنی سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے عزم کا اظہار کیا۔کویت کی وزارتِ دفاع کے مطابق ایران نے علی السلیم ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 فوجی اہلکار زخمی ہوگئے، جن کی حالت اب خطرے سے باہر ہے البتہ ایئرپورٹ کو ایک حصے کو نقصان پہنچا رہا ہے جس سے فوجی آپریشنل تیاری یا جنگی صلاحیت متاثر نہیں ہوئی۔متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی ایران کے داغے گئے میزئلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا تاہم میزائلوں کے ملبے گرنے سے ایک پاکستانی شخص جاں بحق ہوگیا۔سعودی عرب نے بھی تصدیق کی ہے کہ ایران نے ریاض اور ملک کے مشرقی علاقے کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی، فضائی دفاعی نظام نے ایران کے میزائل حملوں کو ناکام بنا دیا اور کسی بڑے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔قطر نے بھی ایرانی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے فضائی حدود عارضی طور پر بند کر دی۔ حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں معطل ہوگئیں۔ادھر بحرین نے بھی ایران کے میزائل حملوں پر سائرن کے ذریعے شہریوں کو محتاط اور محفوظ رہنے کی ہدایت کی ہے، ایران نے بحرین میں امریکا کے ففتھ فلیٹ کو نشانہ بنایا تاہم کسی مالی یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔اردن اور شام نے بھی ایرانی ڈرونز کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے اور دونوں ممالک نے ایران کو متنبہ کیا ہے کہ قومی سلامتی کے منافی اقدام پر سخت جواب دیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
آیت اللہ علی خامنہ ای امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید، ایران کی 27 مقامات پر حملوں سے نئی لہر شروع
ایرانی فوج کا سپریم لیڈر خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، ایران پر حملے کی مذمت
پاکستان کی ایران پر حملوں کی مذمت، فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل
ایران نے خلیجی ممالک میں 14 امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، چار ملکی وزرائے داخلہ اجلاس پر بریفنگ دی
ایرانی میڈیا نے آیت اللہ خامنہ ای کی وفات کی تصدیق کر دی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر