ایرانی فوج کا سپریم لیڈر خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان

تہران(نیشنل ٹائمز) ایرانی فوج نے سپریم لیڈر سید آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جارح کو سزا دی جائے گی۔
ایرانی میڈیا نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کر دی، ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کو ان کے دفتر میں شہید کیا گیا۔سپریم لیڈر کی شہادت پر ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ بہت جلد لیا جائے گا، وہ دیکھ لیں گے کہ انہوں نے کیا کیا ہے۔ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کے قاتلوں سے سخت اور فیصلہ کن انتقام لیں گے، ملک میں جارحیت کرنے والوں کو سخت سزائیں دیں گے۔دوسری جانب سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کو ان کا جانشین مقرر کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکا اور اسرائیل نے ایران پر بحری اور فضائی حملے کیے جن میں معصوم بچیوں سمیت 201 ایرانی شہری شہید اور 747 زخمی ہوئے تھے۔خبر ایجنسی کے مطابق حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر کے صاحبزادے اور ان کی اہلیہ، ایرانی وزیر دفاع امیر ناصر زادہ اور ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ محمد پاکپور بھی شہید ہوگئے ہیں۔



  تازہ ترین   
آیت اللہ علی خامنہ ای امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید، ایران کی 27 مقامات پر حملوں سے نئی لہر شروع
ایرانی فوج کا سپریم لیڈر خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، ایران پر حملے کی مذمت
پاکستان کی ایران پر حملوں کی مذمت، فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل
ایران نے خلیجی ممالک میں 14 امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، چار ملکی وزرائے داخلہ اجلاس پر بریفنگ دی
ایرانی میڈیا نے آیت اللہ خامنہ ای کی وفات کی تصدیق کر دی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر