پاکستان کی ایران پر حملوں کی مذمت، فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل

نیویارک(نیشنل ٹائمز) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران پر حملوں کی مذمت کی ہے۔مشرق وسطیٰ کی صورت حال سے متعلق اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران پر حملہ اس وقت کیا گیا جب سفارتی کوششیں جاری تھی، فریقین سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔
پاکستان کی ایران کے مشرق وسطیٰ میں مختلف ممالک پر حملوں کی مذمت
عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب، یو اے ای، بحرین اور قطر پر حملوں کی بھی مذمت کرتا ہے، عالمی قوانین کی ہر صورت پاسداری کرنی چاہیے، پاکستانی شہری کے یو اے ای میں جاں بحق ہونے کی مذمت کرتے ہیں۔پاکستانی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایران پر حملوں کی مذمت کرتا ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر کا احترام کرنا چاہیے، ہم عمان کی امریکا ایران مذاکرات میں ثالثی کو سراہتے ہیں۔



  تازہ ترین   
آیت اللہ علی خامنہ ای امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید، ایران کی 27 مقامات پر حملوں سے نئی لہر شروع
ایرانی فوج کا سپریم لیڈر خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، ایران پر حملے کی مذمت
پاکستان کی ایران پر حملوں کی مذمت، فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل
ایران نے خلیجی ممالک میں 14 امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، چار ملکی وزرائے داخلہ اجلاس پر بریفنگ دی
ایرانی میڈیا نے آیت اللہ خامنہ ای کی وفات کی تصدیق کر دی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر