تہران (نیشنل ٹائمز) ایران کے نیوز نیٹ ورک نے امریکی اور اسرائیلی حملوں میں رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق حکومت نے خامنہ ای کی وفات کے بعد 40 روزہ قومی سوگ اور سات روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔اسٹیٹ میڈیا نے خامنہ ای کی موت کی تصدیق کی ہے، تاہم ان کے قتل یا موت کے حالات سے متعلق کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے۔



