ابوظبی اور دبئی ائیرپورٹس پر حملے، شیخ زاید ایئرپورٹ پر ایک ہلاک اور سات زخمی

ابوظہبی (نیشنل ٹائمز) ابوظبی ائیرپورٹ انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ شیخ زاید ہوائی اڈے پر ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق واقعے کے فوری بعد ہنگامی ٹیمیں طلب کی گئیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ متعلقہ اداروں کے تعاون سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا۔
ادھر دبئی میڈیا آفس نے بھی دبئی ائیرپورٹ پر حملے کی تصدیق کی ہے۔ میڈیا آفس کے مطابق دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملے میں چار افراد زخمی ہوئے۔
اماراتی حکام نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے 132 میزائلوں کو تباہ کیا گیا، جبکہ 209 میں سے 195 ڈرونز مار گرائے گئے۔ باقی 14 ڈرونز کے گرنے سے محدود نقصان ہوا۔
دبئی میڈیا آفس کے مطابق ڈرون کو تباہ کرتے وقت برج العرب کے بیرونی حصے میں آگ لگی، تاہم عمارت میں آگ پر قابو پا لیا گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
عرب میڈیا نے رپورٹ کیا کہ دبئی مرینا اور دبئی ہلز میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
کچھ دیر قبل اماراتی وزارت داخلہ نے میزائل حملے کے پیش نظر نیا الرٹ جاری کیا اور رہائشیوں کے موبائل فونز پر ہدایات بھیجی گئیں کہ وہ فوری طور پر شیلٹر میں چلے جائیں۔



  تازہ ترین   
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے
ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت
بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر