وزیراعظم کا سعودی ولی عہد اور اماراتی صدر سے رابطہ، ایران پر اسرائیلی حملوں اور خلیجی ممالک پر حملوں کی مذمت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے ایران پر اسرائیلی حملے سے پیدا ہونے والی علاقائی کشیدگی اور بعض خلیجی ممالک پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج شام محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ انہوں نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سنگین صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بعد ازاں بعض خلیجی ممالک پر ہونے والے حملوں کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات خطے کے امن و استحکام کے لیے انتہائی خطرناک ہیں اور صورتحال کو مزید خراب کر سکتے ہیں۔ انہوں نے موجودہ حالات میں سعودی قیادت کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور بھرپور حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ پاکستان ہر حال میں اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان، سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اس نازک مرحلے پر تعمیری اور مثبت کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ ماہِ مقدس رمضان المبارک کی برکتوں سے خطے میں جلد امن اور استحکام قائم ہو۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے محمد بن زاید النہیان، صدر متحدہ عرب امارات، کو بھی ٹیلی فون کیا اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ان مشکل حالات میں اپنے اماراتی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہر آزمائش پر پورے اتریں گے۔

وزیراعظم نے ابوظبی میں ایک پاکستانی شہری کی المناک موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا۔



  تازہ ترین   
ایرانی میڈیا نے آیت اللہ خامنہ ای کی وفات کی تصدیق کر دی
وزیراعظم کا سعودی ولی عہد اور اماراتی صدر سے رابطہ، ایران پر اسرائیلی حملوں اور خلیجی ممالک پر حملوں کی مذمت
ایران کا ایک بار پھر اسرائیل پر بیلسٹک میزائل سے حملہ، عمارتوں میں آگ بھڑک اُٹھی
اسرائیلی حکام کا ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی میت ملنےکا دعویٰ
ایران کے شہر مناب میں لڑکیوں کے اسکول پر اسرائیلی حملہ، شہدا کی تعداد 165 ہو گئی
امریکا اور اسرائیل کا مشترکہ طور پر ایران پر حملہ، تہران سمیت کئی شہروں پر میزائل داغ دیے، ایران نے جوابی حملہ کردیا
قلعہ سیف اللہ سیکٹر میں دراندازی ناکام، قندھار میں فوجی ہیڈکوارٹرز پر بمباری
آپریشن غضب لِلحق کے دوران 331 افغان طالبان ہلاک، 104 چوکیاں تباہ، 22 پر قبضہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر