ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان

تہران (نیشنل ٹائمز) ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایران کی پاسدارانِ انقلاب فورس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو بند کر دیا گیا ہے اور فی الحال کسی بھی جہاز کو اس گزرگاہ سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دنیا کے خام تیل کا تقریباً پانچواں حصہ آبنائے ہرمز کے راستے سے گزرتا ہے۔ یہ آبی گزرگاہ تقریباً 40 کلومیٹر چوڑی ہے اور عالمی توانائی کی ترسیل میں نہایت اہم کردار ادا کرتی ہے۔

خبر ایجنسیوں کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور ایران سمیت خلیجی ممالک سے تیل کی بڑی مقدار اسی راستے کے ذریعے دیگر ممالک تک پہنچائی جاتی ہے۔

دنیا میں سب سے زیادہ ایل این جی برآمد کرنے والا ملک قطر بھی اپنی برآمدات کے لیے اسی آبی گزرگاہ پر انحصار کرتا ہے۔

مزید یہ کہ اوپیک کے رکن ممالک اپنی بڑی مقدار میں خام تیل کی برآمدات ایشیائی ممالک تک آبنائے ہرمز کے ذریعے ہی کرتے ہیں، جس کے باعث اس گزرگاہ کی بندش عالمی منڈیوں پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔



  تازہ ترین   
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے
ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت
بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر