تہران (نیشنل ٹائمز) ایران کے جنوبی شہر مناب میں ایک لڑکیوں کے اسکول پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں شہدا کی تعداد 165 ہو گئی ہے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے صوبہ ہرمزگان کے شہر مناب میں واقع ایک گرلز اسکول کو نشانہ بنایا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ حملہ براہِ راست اسکول کی عمارت پر کیا گیا۔
ایرانی حکام کے مطابق شجرۂ طیّبہ گرلز اسکول کو میزائل حملے میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد طالبات شہید ہوئیں جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہدا کی تعداد بڑھ کر 165 تک پہنچ چکی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر امدادی اور ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ شہر میں سکیورٹی کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ملک بھر کی تمام جامعات کو تاحکمِ ثانی بند کر دیا گیا ہے۔



